شوہر کوقتل کرنیوالی خاتون کو سزائے موت کی سزا سنادی گئی

شوہر کوقتل کرنیوالی خاتون کو سزائے موت کی سزا سنادی گئی


لاڑکانہ (خالق مغیری) ساتھیوں سے مل کر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون سمیت تین ملزموں کو عدالت نے سزائے موت سنا دی گئی،ملزمہ نے تین سال قبل شوہر کو قتل کرکے لاش کو نہر میں پھینک دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں قتل کیس کی سماعت میں خاتون کو سزا موت کی سزا سنا دی گئی، تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے خاتون ناہید کھوکھر سمیت تین افراد کو سزائے موت کی سزا سنائی، تین سال قبل خاتون نے نادر علی کھوکھر،عبدالغفار خاصخیلی سے مل کر شوہر بشیر احمد خشک کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

 عدالت نے خاتون کو دو سال کی سزا قتل کا پلاننگ اور سات سال قتل کو چھپانے کی بھی سزا سنا دی۔