سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا


کراچی(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا،پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت نو سو روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ نو سو روپے کے اضافے سے ترانوے ہزار روپے ہو گئی،  دس گرام سونا سات سو ستر روپے کے اضافے سے اناسی ہزار سات سو اکتیس روپے کا ہو گیاجبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت تہتر ہزار اٹھاسی روپے فی دس گرام ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت تیرہ ڈالر کے اضافے سے پندرہ سو اسی ڈالر سے تجاوز کر گئی، ماہرین کے مطابق مشرق وسطحی میں کشیدگی بڑھنے سے سونا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer