پاکستان نے دوبارہ کسی جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا

پاکستان نے دوبارہ کسی جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا


اسلام آباد(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے دورے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ شاہ محمود قریشی سے کہا ہے کہ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں۔وزیراعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ متعلقہ عسکری قیادت سے رابطے کریں اور واضح پیغام پہنچائیں، پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دوبارہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer