ڈالرخریدنےوالےبھی ایف بی آرکے نشانےپر آگئے

ڈالرخریدنےوالےبھی ایف بی آرکے نشانےپر آگئے


لاہور(رضوان نقوی)لاکھوں روپےکےڈالرز خریدنے والے9ہزار 880 لاہوریوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی گئی۔

سال دوہزارسترہ اور اٹھارہ کےدوران ڈالرزخریدنے والےایف بی آر کےریڈار پرآگئے،ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ بنکوں سے رقم نکلوا کرڈالرز خرید کرذخیرہ کرنے والوں کےگرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، ذرائع کےمطابق ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ڈالرزکی خریداری کرنےوالے24ہزارافراد میں 9ہزار 880 لاہوریےبھی شامل ہیں۔

ایف بی آر نے کارروائی کیلئےلاہور کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو ڈالرزخریدنےوالوں کی فہرستیں بھجوا دی ہیں،ذرائع کےمطابق کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کو ایک ہزار ایک سو،لارج ٹیکس پیئریونٹ کوسات سو اسی جبکہ آرٹی او ٹو کو8ہزارلاہوریوں کے نام اور ایڈریس بھجوائےگئےہیں۔

ایف بی آر کےریجنل ٹیکس دفاترنےڈالرز خریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کیلئےنوٹسز بھیجنےکا عمل شروع کردیا ہے، ایف بی آر اس امر کا بھی جائزہ لےرہا ہےکہ خریداروں کے پاس ڈالرزکی خریداری کیلئے پیسہ کہاں سے آیا اورانہوں نےاپنے ذرائع آمدن گوشواروں میں ظاہر کررکھے ہیں یا نہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer