یوٹیلیٹی اسٹورز پرسستی اشیاء کی فراہمی پر حکومت کا شاندار اعلان

یوٹیلیٹی اسٹورز پرسستی اشیاء کی فراہمی پر حکومت کا شاندار اعلان


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان نےجی نائن مرکزاسلام آبادمیں یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ  کیا، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ خوشی ہےیوٹیلیٹی اسٹورزپرآٹا800روپےمیں فروخت ہورہاہے، ڈیڑھ ارب کی دالیں باہرسےمنگواتےہیں، کوشش ہےدالیں امپورٹ نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نےجی نائن مرکزاسلام آبادمیں یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ  کیا، جہاں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے اشیا سے وزیراعظم کو بریفنگ دی ، وزیراعظم نےیوٹیلیٹی اسٹورمیں موجوداشیاءکاجائزہ لیا، صارفین نےیوٹیلیٹی اسٹورمیں سبسڈی پروزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کےلیے یوٹیلیٹی اسٹورز میں سستی اشیا دے رہے ہیں، آنےوالےدنوں میں یوٹیلیٹی اسٹورز کومزید بہتربنائیں گے، راشن کارڈ بھی لے کرآر ہے ہیں، راشن کارڈسےنادارطبقےکواشیاضروریہ مفت فراہم کی جائیں گی،سبسڈی کافائدہ غریب لوگوں تک پہنچاناچاہتےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خوشی ہےیوٹیلیٹی اسٹورزپرآٹا800روپےمیں فروخت ہورہاہے، ڈیڑھ ارب کی دالیں باہرسےمنگواتےہیں، کوشش ہےدالیں امپورٹ نہ کریں، 2019استحکام کاسال تھا،2020خوشحالی اورروزگاردینےکاسال ہے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مڈل مین بہت منافع کماتاہےجس سےاشیاکی قیمتیں بڑھتی ہیں،سستی اورمعیاری اشیاکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔