خوشخبری،پٹرول سستا ہوگیا

خوشخبری،پٹرول سستا ہوگیا


اسلام آباد( 24نیوز ) نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب ہے۔،نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں کٹوتی کا اعلان کیا جس کے بعد پیٹرول سمیت دیگر مصنوعات کی نئی قیمتوں پر اطلاق رات ہوگیا،رات 12بجے سے تیل نئی قیمتوں پر مل رہا ہے۔
سیلز ٹیکس میں کمی کے بعد پیٹرول 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 95 روپے 24 پیسے کا ہو گیا جب کہ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے کم ہو کر 112 روپے 94 پیسے کا ہوگیا،اسی طرح مٹی کے تیل میں فی لیٹر 3 روپے 74 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 83 روپے 96 پیسے میں دستیاب ہے۔
خیال رہے کہ نگران حکومت نے 30 جون کو جولائی کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی سفارش سے زیادہ اضافہ کردیا تھا۔

نگران حکومت نے کیپٹن صفدر کے بھاگنے کا راستہ روک دیا
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر نظرثانی کے لیے اتوار تک کا وقت دیا تھا اور قیمتوں اور ٹیکسوں کے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا،نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ موٹر سپرٹ اور کیروسین آئل پر ٹیکس کی شرح 17 سے 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 31 سے 24 فیصد، لائٹ ڈیزل کی سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے 9 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔