فٹبال ورلڈ کپ،سیمی فائنل ٹیموں کا فیصلہ،روس کا سفر بھی تمام ہوگیا

فٹبال ورلڈ کپ،سیمی فائنل ٹیموں کا فیصلہ،روس کا سفر بھی تمام ہوگیا


ماسکو ( 24نیوز ) فٹ بال ورلڈ کپ میں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا،ورلڈ کپ میں میزبان روس کا سفربھی تمام ہوا، کروشیا نے کوارٹرفائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پیلنٹی ککس پرشکست دی،انگلینڈ نے سویڈن کودوصفر سے مات دے کرسیمی فائنل تک رسائی پائی۔
فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹاپ کی چار ٹیمیں سامنے آگئی، کروشیا نے میزبان روس کے خواب بھی چکنا چور کردیئے،کوارٹرفائنل میں میزبان ملک کو شکست دے کر20سال بعد سیمی فائنل میں جگہ بنالی، روس کے گول کیپر نے شاندار کھیل پیش کیا لیکن پیلنٹی شوٹس پروہ بال کونیٹ میں جانے سے نہ روک سکے۔
ایکسٹرا ٹائم تک میچ دو دو گول سے برابر رہا پینلٹی شوٹ پرکروشیا نے چار تین سے فتح سمیٹی،ایک اورکوارٹرفائنل میں انگلینڈ سویڈن کودوصفرسے مات کر ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:   فیفا ورلڈکپ میں فٹ بال کے ٹاپ سٹارز بری طرح ناکام

سویڈن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا،انگلینڈ کی فتح میں ان کے گول کیپر کے شاندار کھیل کا اہم کردار رہا،اب منگل کے دن ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل فرانس اوربیلجئیم کے درمیان کھیلا جائے گا،بدھ کے روز دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور کروشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،بیلجئیم اورکروشیا نے میگا ایونٹ میں اب تک اپنے تمام میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔