جی ڈی اے کے امیدوارفوج کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں:سعید غنی

جی ڈی اے کے امیدوارفوج کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں:سعید غنی


کراچی ( 24نیوز ) پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ عرفان اللہ مروت فوج کانام استعمال کرکے ووٹرزکودھمکا رہے ہیں، آرمی چیف اور ڈی جی رینجرزنوٹس لیں۔
کراچی میں اپنے حلقہ انتخاب کشمیر کالونی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ میں نے 10 ماہ کے قلیل عرصے میں اس حلقے کے عوام کے لئے وہ کام کئے جو دس سالوں میں یہاں سے جیتنے والوں نے نہیں کئے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ لندن سے افسوسناک خبر ، اہم پاکستانی سیاسی شخصیت انتقال کرگئی
سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم ، جی ڈی اے اور تحریک انصاف اپنی جیت کے لئے اکھٹے نہیں بلکہ سعید غنی کو ہرانے کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ عرفان اللہ مروت اپنی انتخابی مہم کے لئے فوج کا نام استعمال کررہے ہیں آرمی چیف اور ڈی جی رینجر نوٹس لیں ۔