نیب سے سزا یافتہ مجرم کیپٹن(ر)محمد صفدر گرفتار

نیب سے سزا یافتہ مجرم کیپٹن(ر)محمد صفدر گرفتار


راولپنڈی ( 24نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)محمدصفدر گرفتاری دینے ریلی کی صورت لیاقت راولپنڈی پہنچ گئے ،نیب ٹیم نے پولیس کے ساتھ ناکہ لگاکر گرفتار کرلیا ،ان کو ورث خان چوک میں گرفتار کیا گیا،لیکن کارکنوں نے مزاحمت کرکے چھڑا لیا ،نیب کی دوسری کوشش کامیاب ہوگئی اور انہیں لال حویلی کے قریب سے پکڑ لیا گیا،لیکن نیب کی دوسری کوشش بھی ناکام،متوالوں نے کپتان کو پھر چھڑا لیا- تیسری مرتبہ کوشش رنگ لے آئی اور نیب ٹیم نے کیپٹن(ر)محمد صفدر کو گرفتار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق کیپٹن محمد صفدر کی ریلی میں مقامی ن لیگی کارکن بھی شامل ہوگئے ہیں،اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے کیلئے یہاں آیا ہوں،آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کیسے چلانا ہے،ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے کا فیصلہ آیا،جھوٹا ریفرنس بنایا گیا۔ جہاں سے پارٹی نے فیصلہ کیا میں اس شہر سے گرفتاری دینے جارہا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ ہزارہ ڈویژن سے کلین سوئپ کرے گی، عوام سردار محمد یوسف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ایون فیلڈ ریفرنس:نواز شریف کو10،مریم نواز کو 7سال قید

ریلی میں چوہدری تنویر، ملک ابرار، شکیل اعوان اور دیگر مقامی پارٹی رہنما موجود ہیں اور کیپٹن (ر) صفدر  ریلی کی قیادت کر رہے ہیں جس میں کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہورہی ہے۔ (ن) لیگی رہنماؤں کی ریلی لیاقت روڈ سے راجا بازار کی جانب گامزن ہے۔

                                                                                                                                         میاں نواز شریف جمعہ کو لاہور جانے کا فیصلہ کیا :مریم نواز 

کیپٹن(ر)محمد صفدر کی اہلیہ مریم نواز نے ہارلے سٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جمعہ کو لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے،وہ سزا کاٹنے جارہے ہیں،لوگ سزا کے ڈر سے بھاگ جاتے ہیں اور ہم سزا کاٹنے کیلئے اپنے ملک جارہے ہیں،قربانی ہم دینگے جس کا فائدہ آئندہ آنیوالی نسلوں کو ہوگا۔
دوسری جانب نیب حکام نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر سزا یافتہ مجرم ہیں ان کی معاونت کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں مریم نواز،حسن اور حسین نواز اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے،نوازشریف نے فیصلہ موخر کرنے کی اپیل کی تھی لیکن احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے نو از شریف کی قسمت کا فیصلہ سنادیا ہے،یہ فیصلہ ساڑھے نو ماہ بعد 109سماعتوں کے بعد سنایا گیا ہے، نواز شریف کو دس سال،مریم نواز7سال ،کیپٹن (ر)محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے، نواز شریف کو اسی لاکھ پاﺅنڈ جرمانہ ،جائیداد ضبط کرلی گئی،مریم نواز کو 32کروڑ 40لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوا،مریم نواز الیکشن بھی نہیں لڑ سکیں گی۔