آصف زرداری،فریال تالپور سمیت 20افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

آصف زرداری،فریال تالپور سمیت 20افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم


اسلام آباد( 24نیوز ) سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں وزارت داخلہ کو 20 افراد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) پر ڈالنے کا حکم دے دیا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کا بھی نام شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جعلی بینک اکاونٹس سے رقوم کی منتقلی پر نوٹس کی سماعت کی،اس موقع پر عدالت نے جعلی بینک اکاونٹس رکھنے والے 7 افراد سمیت اس سے فائدہ اٹھانے والے 13 افراد کو 12 جولائی کو طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری ، ان کی بہن فریال تالپور ، طارق سلطان، ارم عقیل ، محمد اشرف، محمد اقبال آرائیں اور دیگر افراد کو 12 جولائی کو طلب کیا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:  ایون فیلڈ ریفرنس:نواز شریف کو10،مریم نواز کو 7سال قید
جعلی بینک اکاونٹس کے 13 بینیفشریز میں ناصر عبداللہ، انصاری شوگر ملز، اومنی پولیمئر پیکجز، پاک ایتھنول پرائیویٹ لمیٹڈ، چمبڑ شوگر ملز، ایگرو فارم ٹھٹھہ، زرداری گروپ، پارتھینون پرائیویٹ لمیٹڈ ، اے ون انٹرنیشنل، لکی انٹرنیشنل، لاجسٹک ٹریڈنگ، رائل انٹر نیشنل اور عمیر ایسوسی ایٹ شامل ہیں۔
عدالت نے آئی جی سندھ کو تمام افراد کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی جب کہ عدالت نے اسٹیٹ بینک کو سمٹ بینک کی جمع کرائی گئی 7 ارب روپے کی ایکویٹی بھی روکنے کا حکم دے دیا۔