شاہینوں نے ہرارے میں کینگروز کو نوچ ڈالا

شاہینوں نے ہرارے میں کینگروز کو نوچ ڈالا


ہرارے( 24نیوز )شاہینوں نے کینگروزکو نوچ ڈالا،فائنل میچ میں شکست دے کر سہہ ملکی ٹی-20سیریز اپنے نام کرلی۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کو صرف 2 کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑیوں کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان نے یہ میچ چھ وکٹوں کے نقصان پر اپنے نام کیا۔
ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کوئی اسکور نہ بنا سکے، چوتھی وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 رنز کی شراکت قائم کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  فٹبال ورلڈ کپ،سیمی فائنل ٹیموں کا فیصلہ،روس کا سفر بھی تمام ہوگیا
کپتان زیادہ دیر تک فخر زمان کے ساتھ شراکت قائم نہ کر سکے اور رن آوٹ ہوگئے، پھر شعیب ملک نے انٹری دی اور میچ کو جیت کی طرف لے جاتے ہوئے 105 رنز کی شراکت قائم کی لیکن فخر زمان سنچری بنانے میں ناکام رہے لیکن نمایاں 91 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تو فنچ الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے،اوپننگ بلے باز کی شارٹ 76، کپتان ایرون فنچ 47 اور ٹریوس ہیڈ 19 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ 4 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے 3، شاداب خان 2، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،گرین شرٹس کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کا فائدہ کینگروز بلے بازوں نے بھرپور انداز سے اٹھایا، اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے 3 کیچز چھوڑے گئے۔اوپننگ بلے باز ایرون فنچ اور آرکی شارٹ نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور گراونڈ کے چاروں اطراف زبردست اسٹروکس کھیلے اور دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 95 رنز جوڑے اور اس دوران ایرون فنچ کا کیچ شعیب ملک اور آرکی شارٹ کا ایک کیچ آصف علی نے چھوڑا۔
ایرون فنچ 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، انہیں شاداب خان نے میدان بدر کیا۔سہ فریقی سیریز میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جس میں ایک میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان کے نام رہا۔،ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے کے لیے گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس کی اور کینگروز کے خلاف ٹیم میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔