برہان وانی کی دوسری برسی، مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن

06:12 PM, 8 Jul, 2018

رانا جبران

24 نیوز : آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکنے والے شہید حریت پسند برہان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ، حریت قیادت کو نظربند کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق قابض بھارت فوج کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر وادی بھر میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی، جب کہ حریت قیادت کی کال پر مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قیادت کو بھی نظر بند کردیا اور مظاہروں کو ناکام بنانے کے لیے بعض علاقوں میں کرفیو لگاتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ ظالم بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کو 8 جولائی 2016 کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران 2 ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔

مزیدخبریں