نواز شریف نیلسن مینڈیلا بننے کی کوشش نہ کریں: عمران خان

نواز شریف نیلسن مینڈیلا بننے کی کوشش نہ کریں: عمران خان


ایبٹ آباد ( 24 نیوز ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آج ہم برصغیرمیں سب سے پیچھےرہ گئے ہیں، ڈاکوؤں کو مجھےکیوں نکالا؟ کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے، کیپٹن صفدر کو گرفتاری دینے کے طریقہ کار پر شرم آنی چاہے۔

ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کا کہنا تھا کہ نواز شریف نیلسن مینڈیلا بننے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ نیلسن منڈیلا نے 27سال اپنی عوام کیلئے جیل کاٹی ہے۔ وہ ایک عظیم آدمی تھے۔ انہوں نے کیپٹن صفدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گرفتاری دینے کے طریقہ کار پر شرم آنی چاہے۔ وہ ایسے گرفتاری دہ رہا ہے جیسے کشمیر فتح کیا ہو۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیب سے سزا یافتہ مجرم کیپٹن(ر)محمد صفدر گرفتار

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانو! آپ کے ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔ 25 جولائی کو پاکستان کا فیصلہ آرہا ہے، اللہ کبھی کبھی موقع دیتا ہے، تقدیر بدل لو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں مک مکا کرکے ملک لوٹتے ہیں۔ دونوں پارٹیوں نے میثاق جمہوریت کے نام پر باریاں لیں جبکہ جمہوریت کا مطلب مل کر ملک کو لوٹنا تھا۔ 2013 کا الیکشن فکس تھا۔ 10سال پہلے ڈالر 60روپے کا تھا۔ آج 125 روپے کا ہوگیا ہے۔ جب مہنگائی ہوتی ہے تو عام آدمی مشکل سے اپنے کو پالتا ہے۔ تیل مہنگا ہوگا تو ٹرانسپورٹ مہنگی ہوگی۔

پڑھنا مت بھولئے:  آصف زرداری،فریال تالپور سمیت 20افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

عمران خان نے مزید کہا کہ قرضے بڑھنے کی وجہ نااہلی ہے، ن لیگ کی نااہلی اور کرپشن کی قیمت قوم ادا کررہی ہے۔ شریف خاندان نے پیسا بنانے کیلئے کرپٹ لوگوں کو اداروں میں بیٹھایا۔ اربوں روپیہ ملک سے چوری کرکے لے گئے۔ بجلی اور گیس پر ٹیکس لگانے پڑیں گے جبکہ آج بنگلا دیش، بھارت ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے منی ٹریل دی، 60 دستاویزات سپریم کورٹ میں دی ہیں۔ یہی نہیں سپریم کورٹ میں ایک ایک چیز کی تلاشی دی ہے۔ مہذب معاشرے میں وزیراعظم پکڑا جاتا تو گھر سے باہر نہیں نکلتا لیکن انہیں پاکستان سے 300 ارب روپے باہر لے جانے کا حساب دینا ہے۔