بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کو دنیا سے بچھڑے دو برس بیت گئے

بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کو دنیا سے بچھڑے دو برس بیت گئے


کراچی ( 24 نیوز ) انسانیت کا خادم، لاوارثوں کا وارث ، انسانیت کے علمبردار اور پاکستان کی پہچان عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے،

 انسانیت کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے،  فلاحی کاموں کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرنے والے، عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے ہوئے دو برس بیت گئے۔ وہ لاوراثوں کے وارث تھے اور خدمت کو اپنا نصب العین بنائے رکھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: برہان وانی کی دوسری برسی، مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن

عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد ان کے بیٹے فیصل ایدھی والد کی شاندار انسان دوست وراثت کے امین بنے ہوئے ہیں۔ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ والد صاحب سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کہتی ہیں کہ عبدالستار ایدھی نے ملک کو حقیقی فلاحی مملکت بنانے کے لئے کام کیا، ان کا یہ عظیم مشن آج بھی جاری ہے۔  ایدھی صاحب تو چلے گئے مگر اپنی فکر اور مقصد کے وہ انمول نشان چھوڑ گئے، جو ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان کا خاندان چراغ سے چراغ جلاکر انسنایت کی خدمت کی یہ شمع روشن رکھے ہوئے ہے۔