جنوبی وزیرستان میں ن لیگ کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

جنوبی وزیرستان میں ن لیگ کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان


جنوبی وزیرستان ( 24 نیوز ) سیاست کے رنگ، مفادات کے سنگ، قومی اسمبلی کے حلقے این اے 49 جنوبی وزیرستان میں ن لیگ تحریک انصاف کو جبکہپیپلز پارٹی نے متحدہ مجلس عمل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

  24 نیوز کے مطابق عمران خان اور نواز شریف ملک کے دیگر حلقوں میں ایک دوسرے کے انتہائی حریف جبکہ حلقہ این اے 49 جنوبی وزیرستان میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر  دلاور خان نے تحریک انصاف کے دوست محمد کے بلے پر مہر لگانے کا اعلان کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف نیلسن مینڈیلا بننے کی کوشش نہ کریں: عمران خان

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایم ایم اے کے امیدوار جمال الدین کو مکمل تعاون فراہم کرنےکا بھی اعلان کردیا۔ این اے 49 میں تحریک انصاف کے باغی امیدوار ریٹائرڈ بریگیڈئیر قیوم شیر ہے۔ جنھوں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ حلقے میں اس سیاسی تبدیلی کے بعد متحدہ مجلس عمل کے امیدوار جمال الدین کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔