الزام خان خود دار ملک کی عوام کو بھٹکا رہے ہیں: شہباز شریف

الزام خان خود دار ملک کی عوام کو بھٹکا رہے ہیں: شہباز شریف


ہارون آباد ( 24 نیوز ) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقتدار مین آکر پیٹ کاٹ کر بھاشا ڈیم بنائیں گے، ترقیاتی کاموں میں ہم سب آگے ہیں۔ الزام خان خدارا ملک کی عوام کو نہ بھٹکاؤ۔

 ہارون آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور میں جہاز سے دھواں اور بہاولپور میں اندھیرا ہونے پر پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکارکیا، لیکن عوام کی محبت میں ادھر آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان پر جھوٹ الزام لگائے جارہے ہیں۔ نواز شریف نے اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر عوام کے پاس جانے کا اعلان کیا ہے۔    شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں بجلی 20، 20 گھنٹے جاتی تھی مگر واپس نہیں آتی تھی، اب صورت حال بہت بہتر ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں ن لیگ کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

انکا مزید کہنا تھا کہ آپ نے جھوٹے خان کو سنا، کہتے تھے پورے پاکستان میں بجلی لائیں گے، اب کہتے ہیں بجلی بیٹھ گئی ہے، بجلی تاروں پر ناچتی ہے، انہیں نہیں پتہ، کیا دن رات جھوٹ بولنے والے کو پاکستان کا وزیراعظم بناؤ گے؟

انہوں نے کہا کہ کیا ایٹمی طاقت کے منصوبے سے نوازشریف کی تختی مٹائیں گے، بجلی اور سی پیک کے منصوبوں سے تختی مٹائیں گے۔

پڑھنا مت بھولئے: نواز شریف نیلسن مینڈیلا بننے کی کوشش نہ کریں: عمران خان

جلسے سے خطاب کے دوارن شہباز شریف نے ہارون آباد میں ترقیاتی کام نہ کرانے کو تسلیم کیا، شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چشتیاں اور بہاولنگر میں بہت اچھے روڈ ہم نے بنائیں ہیں۔ رحیم یار خان میں آئی ٹی یونیورسٹی جبکہ خانیوال سے لودھراں دو رویہ سڑک بنا دی ہے۔ جنوبی پنجاب میں بننے والے دانش سکولوں میں آج بچوں کو تعلیم، خوراک اور کتابیں مفت دی جاتی ہیں۔

اہم خبر لازمی پڑھیں:نواز شریف ، مریم نواز نے بڑا اعلان کردیا

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آج جو لوگ ہمیں چھوڑ گئے، انہوں نے ہم سے کروڑوں روپے فنڈز لیے تھے اور وہ ڈر کے مارے ہمیں چھوڑ گئے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا نہ کہا کہ الیکشن کے بعد داراوالہ کو تحصیل کا درجہ دلواؤں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہندوستان اپنے چولستان کو سرسبز کرسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کرسکتے، ہم ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کا پانی سندھ میں گر کر سمندر میں غرق ہوجاتا ہے، یہ پانی ڈیم بنا کر جمع کریں گے۔