ڈمپل گرل دیپکا پڈوکون نے پرینکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈمپل گرل دیپکا پڈوکون نے پرینکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑ دیا


24 نیوز : بھارتی ادکارہ دیپیکا پڈوکون ایک فلم کے 14 کروڑ لیتی ہیں،پرینکا چوپڑا کا ایک فلم کا معاوضہ 13 کروڑ، کرینہ کپور 11کروڑ میں مان جاتی ہیں۔ ودیابالن، انوشکا شرما اورسونم کپورسستی ترین اداکارائیں ہیں۔

24 نیوز کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے پریانیکا چوپڑا کو نہ ہی صرف ٹویٹر پر پیچھے چوڑدیا ہے، بلکہ بالی وڈ حسینہ پیسوں کے معاملے میں بھی سب سے آگے ہیں۔ ڈمپل گرل ایک فلم کے چودہ کروڑ روپے ڈیمانڈ کرتی ہیں۔ ان کے بعد نمبر آتا ہے پرینکا چوپڑا کا ، دیسی گرل ایک فلم کے تیرہ کروڑ مانگتی ہیں۔

دوسری جانب کرینہ کپور خان گیارہ، کنگناہ رنوت اور کترینہ کیف صرف نو کروڑ میں فلم کرنے کے لیے راضی ہو جاتی ہیں۔ سستی ترین اداکاراوں میں سونم، انوشکا اور ویدیا بالن کا نام ہیں، جو صرف آٹھ کروڑ میں پوری فلم کر دیتی ہیں۔