لوگ سزا سے بچنے کیلئے ملک سے بھاگ گئے، ہم گرفتاری دینے پاکستان آرہے ہیں: مریم نواز

لوگ سزا سے بچنے کیلئے ملک سے بھاگ گئے، ہم گرفتاری دینے پاکستان آرہے ہیں: مریم نواز


24 نیوز: نوازشریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کی ٹکٹ کٹوالیں، وطن واپسی کا شیڈول جاری، دونوں باپ بیٹی جمعے کو لاہور پہنچیں گے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم گرفتاری دینے پاکستان آرہے ہیں۔

  24 نیوز کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز نےوطن واپسی کی ٹکٹ کٹوالیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز مریم نواز نے اپنا اور میاں صاحب کا ٹویٹر پر وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا۔ دونوں باپ بیٹی 13 جولائی کو وطن واپس آئیں گے۔

نوازشریف بیٹی کے ہمراہ12 جولائی کی شام لندن سے 8.45 پرابوظہبی کے لیے روانہ ہوں گے۔ اتحاد ائیرلائن کا جہاز13 جولائی کی صبح  7 بجےابوظہبی لینڈ کرے گا۔ جہاں سے طیارہ نوازشریف اور مریم نواز کو لے کر 2 بج کر10 منٹ پ رلاہور کے لیے اڑان بھرے گا اور اسی شام پونے سات بجے لاہور میں اترجائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیب سے سزا یافتہ مجرم کیپٹن(ر)محمد صفدر گرفتار

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا لوگ سزا سے بچنے کے لیے ملک سے باہر جاتے ہیں لیکن ہم گرفتاری دینے پاکستان آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قربانی ہم دیں گے اور فائدہ آنے والی نسلوں کو ہوگا۔ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے ملک بھر سے اپنے کارکنوں کو اپنے قائد کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔