موٹاپے کا شکار  نور الحسن انتقال کر گئے



لاہور (24نیوز)موٹاپے کا شکار 300سے زائد کلو وزنی  نور الحسن انتقال کر گئے۔

رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد سے تعلق رکھنے والے نور الحسن شالامار ہسپتال میں سرجری کے بعد آئی سی یو میں زیر علاج تھےموٹاپےکےشکارنورالحسن کا 22دن پہلےآپریشن کیاگیاتھا،ہسپتال ذرائع کے مطابق نورالحسن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

شالامارہسپتال کے آئی سی یو میں مریضہ کے دم توڑنے پر  لواحقین کی توڑ پھوڑ سے  ڈاکٹراورعملہ بھاگ گئے،2گھنٹےتک آئی سی یو میں عملہ موجود نہیں تھا ،ڈاکٹراورعملہ نہ ہونےسےمریض متاثرہوئے، پولیس کےآنےپرمعاملہ بحال مگر موٹاپے کے شکارنورالحسن دم توڑ چکے تھے۔

یاد رہے نورالحسن کو آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے صادق آباد سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔متوفی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی درخواست کی تھی۔

نور الحسن کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر معاذ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریض کا آپریشن ٹھیک ہوا تھا اور آہستہ آہستہ ٹھیک بھی ہورہا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer