مسلمان ہونا جرم بن گیا،شبانہ اعظمی مودی سرکار پر پھٹ پڑیں

 مسلمان ہونا جرم بن گیا،شبانہ اعظمی مودی سرکار پر پھٹ پڑیں


ممبئی (24نیوز)بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی مذہبی منافرت اور مودی سرکار کے خلاف پھٹ پڑیں۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پر تنقید کرنے والے ہر شہری کو سوشل میڈیا اور سڑکوں پر ہراساں کیا جاتا ہے، بھارت میں عدم برداشت اور عدم رواداری اتنی بڑھ چکی ہے کہ حکومت مخالف بیانیہ موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ حکومت پر تنقید کرنے والوں پر جھٹ سے غداری کا الزام لگا دیا جاتا ہے ،مسلمان ہونے کے ناطے سوشل میڈیا پر شدید طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer