ٹرمپ برطانیہ سے ناراض،ناپسندیدگی کا اظہار کردیا

ٹرمپ برطانیہ سے ناراض،ناپسندیدگی کا اظہار کردیا


واشنگٹن (24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی برطانوی سفر کے متعلق ناپسندیدگی کا اظہار کر دیا ۔

امریکی صدر ن ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکا میں موجود برطانوی سفیر کے ہرگز مداح نہیں، کسی بھی سربراہ مملکت کی طرف سے دوسرے ملک کے سفیر کے لیے اظہار ناپسندیدگی ان ممالک کے درمیان خارجہ تعلقات کی انتہائی خراب صورتحال خیال کی جاتی ہے ۔

دو روز قبل برطانوی سفیر سر کِم ڈارک کی ایک ای میل لیک ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس ناکارہ اور منقسم ہے لیکن امریکی صدر کو مکمل طور پر نظرانداز بھی نہیں کیا جا سکتا اسکے ردعمل میں برطانوی وزارت خارجہ نے اسے ای میل لیک کرنے والے برطانوی اخبار کی شرارت قرار دیتے ہوئے اسکی صداقت کو مسترد کیا تھا ۔

دوسری جانب واشنگٹن نے برطانوی سفیر کی لیک ہونے والی ای میلز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer