حکومت نے ملک کو عالمی گداگر بنادیا:رہنما مسلم لیگ ن



اٹک(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنمائو ں نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی گداگر بنا دیا گیا،آج بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرنسی پاکستان سے آگے ہے۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے اٹک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قافلے کو کوئی نہیں روک سکتا، آج ہم ورکرز کے پاس قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کا پیغام لائے ہیں، جسمانی طور پر نواز شریف چاہے کوٹ لکھپت جیل میں ہیں لیکن وہ آج بھی بائیس کروڑ عوام کے دل میں دھڑکن بن کے دھڑک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک میں وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے لگتے ہیں، وزیر اعظم وہ نہیں جو ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں حلف لے لیکن وہ ہے جو اپنے کام سے عوام کے دلوں میں بستا ہے ۔مسلم لیگ قائد اعظم کی جماعت ہے جس نے پاکستان بنایا تھا یہ وہ جماعت ہے جسے ڈرائنگ روم کی سیاست تک محدود کر دیا تھا۔ ہمارے قائد نے کام کے ذریعے عوام کی مقبول ترین جماعت بنا دیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت سے تکلیف ہے نہ دوبارہ وزارتوں میں بیٹھنا چاہتے ہیں۔ ہم صرف اس لئے آپ کے پاس آئے ہیں کہ ملک کو عمران خان کی تباہی سے بچایا جائے، ہماری حکومت کو سازش سے ہٹایا گیا کیونکہ ہماری دو غلطیاں تھیں ایک غلطی سی پیک منصوبہ شروع کرنا تھا، پہلے نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا پہلے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا پھر سی پیک سے معیشت کو مضبوط بنایا بطور وزیر داخلہ میں نے بتایا تھا حکومت کو ہٹانے کی سازش ہو رہی ہے۔

عمران صاحب آپ نواز شریف کی شیرنی سے ڈرتے ہیں: مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے وزرا سے پوچھا تمام چور پکڑے گئے،  عمران خان کے ساتھیوں نے جواب دیا تمام چور تحریک انصاف میں آ گئے ہیں، آپ نواز شریف کی شیرنی سے ڈرتے ہیں ،  منڈی بہاؤ الدین جلسے میں ہر جگہ سے ن لیگ کے شیر نکلے ۔ مریم اورنگزیب کے خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نواز شریف کے نعرے لگ گئے۔

ویڈیو دیکھیں:

اظہر تھراج

Senior Content Writer