آل پاکستان انجمن تاجران کا 13 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران کا 13 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان


فیصل آباد، گوجرانوالہ(24نیوز)بجٹ میں ٹیکس کے اضافے کیخلاف ملک کےمختلف شہروں میں تاجروں کا احتجاج اور ہڑتال جاری ہے جبکہ آل پاکستان انجمن تاجران نے بھی 13 جولائی سے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد اورگوجرانوالہ دودن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ ٹیکسوں کےخلاف تاجربرداری سراپااحتجاج بن گئی۔دونوں شہروں میں آج اورکل کاروباری مراکزبندرکھے جائیں گے۔

مانچسٹر آف پاکستان کے تاجر سراپا احتجاج ہیں، شہر کے آٹھوں بازاروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ شٹر ڈاؤب ہڑتال کا آج پہلا روز ہے ، تاحکومت پالیسیوں کے باعث ہمارا معاشی قتل ہو رہا ہے۔    حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث بات شٹر ڈائون ہڑتال تک پہنچ گئی۔ تاجر برادری کی جانب سے سیلز ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب تاجروں کومنانے شبرزیدی فیصل آبادپہنچ گئے۔ تقریب سے خطاب میں چیئرمین ایف بی آربولےہم نے ٹیکسٹائل پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، ملک میں کوئی آدمی ٹیکس ریٹرن فائل کی بات نہیں کررہا،سیلز ٹیکس رجسٹریشن آٹو میٹ کر دی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔