شمالی وزیرستان میں نافذ دفعہ 144 ہٹادی گئی

شمالی وزیرستان میں نافذ دفعہ 144 ہٹادی گئی


شمالی وزیرستان ( 24نیوزجلسے جلوسوں پرپابندی ختم کردی گئی اورایک ماہ سے نافذ دفعہ 144 ہٹادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں جلسے جلسوں پر لگی پابندی کو ہٹادیا گیا اور اس کے ساتھ ایک ماہ سے نافذ دفعہ 144 کو بھی ختم کردیا گیا جس سے قبائلی اضلاع میں انتخابی سرگرمیوں میں جان پڑگئی،20جولائی کوقبائلی علاقوں کی 16نشستوں پرانتخابات شیڈول ہیں، دفعہ 144ختم ہونےکے بعدامیدواربھرپورانتخامی مہم چلاسکیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نافذ دفعہ144 کے ختم ہونے سے امیدوار پھر پر طریقے سے انتخابی مہم چلا سکیں گے، واضح رہے کہ  شمالی وزیرستان میں سکیورٹی حدشات کے بناء پر گزشتہ مہینے کی 8 تاریخ کو ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔