ڈیٹاچوری ہونےپربرٹش ایئرویز کوکروڑوں پاؤنڈ جرمانہ

ڈیٹاچوری ہونےپربرٹش ایئرویز کوکروڑوں پاؤنڈ جرمانہ


لندن( 24نیوز ) مسافروں کاڈیٹاچوری ہونےپربرٹش ایئرویز کو 18کروڑ 30لاکھ پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا,  برٹش ائیرویز کاکہناہے ڈیٹاچوری ہونےمیں ہیکرزکاہاتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں کا دیٹا چوری ہونے پر  برٹش ایئرویز کو 18کروڑ 30لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کردیا گیا، برطانوی انفارمیشن کمشنر آفس نےجرمانہ کیا، مسافروں کا یہ ڈیٹا گزشتہ برس چوری ہوا تھا، انٹرنیشنل ایئرگروپ کی ملکیت برٹش ایئرویز نے جرمانے کے فیصلے پر حیرانی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

برٹش ایئرویز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا چوری ہونے میں ہیکرز کا ہاتھ ہے، جنہوں نے برٹش ایئرویز ویب سائٹ کے انتہائی موثر نیٹ ورک کو نشانہ بنایا، برطانوی انفارمیشن کمشنر آفس کی طرف سے کسی بھی ایئرلائن کو کیا جانے والا یہ تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ہے اور عوامی تحفظ کے نئے قوانین کے تحت پہلا جرمانہ بھی ہے ۔