ملک میں سب قانون سے بالا تر ہورہا ہے: نواز شریف


اسلام آباد( 24نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت سے اسنثنیٰ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد آج بھی پیشی پر پہنچ گئے،مریم نواز،کیپٹن صفدر بھی ان کے ساتھ پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سب کچھ قانون سے بالاترہورہا ہے، ججوں کونظربند کرنے، 12 مئی کا واقعہ ، دوبارآئین توڑنے، بگٹی قتل کیس میں بھی پرویزمشرف شامل ہے، کس آئین کے تحت مشرف کواجازت دی گئی، اس کی شق ہمیں بھی پڑھادیں، ایسے شخص کوکیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے اورمیں نے بیگم کی عیادت کے لئے تین دن کا استثنیٰ مانگا جو نہیں مل رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا
نوازشریف نے کہا کہ ہماری عقل و فراست میں یہ بات نہیں آ رہی، سب کچھ قانون سے بالاترہورہا ہے، ایک طرف سنگین غداری کا مقدمہ دوسری طرف الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت مل گئی، اب کہاں گیا آئین و قانون، آرٹیکل 6 اورکدھر گئے سارے مقدمے، ایک شخص کس طرح قانون اورآئین سے بالاترہوسکتا ہے۔