عام انتخابات:حلف نامہ دیکھ کر امیدواروں نے سرپکڑ لئے

عام انتخابات:حلف نامہ دیکھ کر امیدواروں نے سرپکڑ لئے


لاہور( 24نیوز )نئے حلف نامہ کے فارم نے امیدواروں کو تذبذب کا شکار کر دیا۔ پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے جمع کروائے جانے والے پیسوں کے خانہ پر ہاں یا نہ درج کرنے پر قانونی مشاورت شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو جاری کر دہ نئے حلف نامہ پر ٹکٹ کے حصول کے لیے پارٹی کو پیسے دینے کا خانہ درج ہے۔ جس پر امیدوار کی جانب یہاں یا نہ لکھنا ہے تاہم اس حوالے سے امیدوار تذبذب کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے حلف اٹھا لیا
امیدواروں کا خیال ہے کہ اگر انہوں نے ہاں درج کیا تو ہو سکتا ہے کہ وہ پیسے دے کر ٹکٹ حاصل کرنے کی زد میں آ جائیں جبکہ نہ درج کرنے کی صورت میں وہ حقائق کو بیان نہ کرنے کی زد میں آ سکتے ہیں۔ اس معاملہ پر امیدواروں کی جانب سےقانونی ماہرین سے مشاورت کی جارہی ہے۔