شریف خاندان کیخلاف تحقیقات کیلئے نیب نے مزید وقت مانگ لیا

شریف خاندان کیخلاف تحقیقات کیلئے نیب نے مزید وقت مانگ لیا


اسلام آباد( 24نیوز )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کا ایک بار پھر شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت میں توسیع کیلئے خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ رریفرنسز پر فیصلے کیلئے ابھی مزید وقت درکار ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف نیب ریفرنسز پر کارروائی جاری ہے،احتساب عدالت نے فیصلے کی مدت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا،خط میں باورکرایا گیا ہے کہ 9 جون کو ٹرائل کا مقررہ وقت ختم ہو رہا ہے، گواہوں کے بیان ابھی باقی ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل جاری ہیں،العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیاء پر جرح ہورہی ہے، تفتیشی افسر کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے۔

ملک میں سب قانون سے بالا تر ہورہا ہے: نواز شریف
 
خط میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیاء اورتفتیشی افسر کا بیان بھی ابھی قلمبند ہونا ہے،ریفرنسز کا فیصلہ 9 جون تک نہیں ہوسکتا، احتساب عدالت کیلئے فیصلے کی مدت میں توسیع کی جائے۔
سپریم کورٹ اس سےقبل شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں دو مرتبہ اضافی وقت دے چکی ہے,پہلی مرتبہ عدالت نے چھ ماہ کا وقت دیا۔۔اس کے بعد دو ماہ کا مزید وقت دیا گیا تھا۔