عمران خان 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی امیدواروں کی فہرست جاری


24نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کی   فہرست جاری کردی ہے، عمران خان 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 173 امیدواروں اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کی انتخابی فہرست جاری کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری انتخابی فہرست کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کراچی، لاہور، اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔عمران خان کراچی سے این اے 243، این اے 65 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 95 میانوالی اور این اے 131 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito