بھارت ایک بار پھر اپنے وعدے سے مکر گیا



نئی دہلی( 24نیوز ) سیکڑوں قیدیوں کےجواب میں چند قیدی رہا ، بھارت نے6پاکستانی قیدیوں کوپاکستان کےحوالے کردیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارت کےگرفتار کئے گئےسیکڑوں قیدیوں کو رہا کیا، مگر بھارتی حکومت نے جوابسیکڑوں پاکستانی قیدیوں کے بدلے صرف6پاکستانی قیدی رہا کیے ، ان میں 3مرد،2خواتین اورایک بچی شامل ہیں، رہائی پانے والوں میں نواب خان،شاہجہاں،عامر،عذرا بی بی،عشرت بی بی اور ننھی شائستہ شامل ہیں۔

بھارت ان پاکستانیوں کوویزا کی مدت ختم ہونے پر  قید کیا تھا،عید الفطر کے تیسرے روز بھارت نے پاکستانی قیدی رہاکیا،پاکستان نے رواں سال اپریل میں سو بھارتی قیدی رہاکئے تھے۔