گرمی سے بچنے کیلئےخواجہ آصف نہر میں کود پڑے



سیالکوٹ ( 24نیوز ) گرمی نے خواجہ آصف کوبھی نہر میں ڈبکیاں لگانے پر مجبورکر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خواجہ محمد آصف نے گرمی سے بچنے کا حل تلاش کرلیا،سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی نہر پر نہانے کی ویڈیوز 24 نیوز نے حاصل کر لی، گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر دوستوں کے ساتھ سیالکوٹ کے قریب موترہ نہر میں چھلانگیں لگاتے رہے،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ گرمی کو دور کرنے کے لئے دوستوں کے ساتھ نہر پر نہانے گئے تھے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ انہوں نے نوجوانوں کے ساتھ پل سے لمبی چھلانگ نہر میں لگانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا,خواجہ آصف کے نہر میں نہانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے،ویڈیوزمیں خواجہ آصف نہر کے پل سے چلانگ لگاتے صاف دیکھا جا سکتا ہے،ساتھیوں کے ساتھ موترہ نہر پر جانا معمول ہے،  آپ بھی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER