بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی آئے گا:احسن اقبال

بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی آئے گا:احسن اقبال


‎ اسلام آباد(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ  ‎حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی کا عذاب ابھی تو شروع ہوا ہے ‎بجٹ کے بعد مہنگائی کا  سونامی آئے ‎ گا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران نیازی نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو سر نڈر کر دیا ہے- ‎آئی ایم ایف پیکیج کی شرائط غریبوں کا ہی نہیں متوسط طبقہ کا بھی حشر نشر کر دیں گی ،‎دس ماہ میں ڈیویلیشن سے 3 کھرب سے زائد قرضوں کا بوجھ ڈالا جا چکا ہے ‎ہر پاکستانی کی گردن پر ڈیویلیویشن نے 16,000 روپے کا قرضہ چڑھا دیا ہے ‎پچھلے ۱۰ ماہ میں ہر پاکستانی 30 فیصد غریب ہو چکا ہے۔

‎پاکستان کی معیشت کی مالیت 315 ارب ڈالر سے گھٹ کر 260 ارب ڈالر رہ گئی ہے،‎ ایک کروڑ سے زائد لوگ دس ماہ میں بیروزگار ہو چکے ہیں، ‎نااہل، ناتجربہ کار، نا سمجھ اور غیر سنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ بنتی جا رہی ہے، ‎عوام کو ریلیف تو درکنار ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer