چھٹیاں ختم،سرکاری دفاترکھل گئے،عدالتیں آج بھی بند ہیں

چھٹیاں ختم،سرکاری دفاترکھل گئے،عدالتیں آج بھی بند ہیں


لاہور(24نیوز)چھٹیاں ختم،4روز بعدسرکاری دفاترآج سے کھل گئے، ہائیکورٹ، صوبہ بھرکی ماتحت عدالتوں میں آج بھی چھٹی ہوگی، ہائیکورٹ،ماتحت عدالتوں میں 10جون سے مقدمات کی سماعت کاآغازہوگا۔

چھٹیوں کےبعدپہلےروزعدالتوں میں کم کیسزسماعت کیلئےمقررکئےگئے ہیں، ہائیکورٹ میں 10جون کوکسی اہم کیس کی سماعت نہیں ہوگی، ہائیکورٹ،علاقائی بنچز میں 10جون کو504ارجنٹ کیسزسماعت کیلئے مقرر  کردیے گئے ہیں،چیف جسٹس ہائیکورٹ کی عدالت میں 10جون کو ایک ارجنٹ کیس سماعت کیلئے مقرر  کیا گیا ہے، جسٹس مامون رشید شیخ کی عدالت میں4ارجنٹ کیس سماعت کیلئے مقررہوں گے ۔

جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی عدالت میں 4ارجنٹ کیسزسماعت کیلئےمقررہونگ،ے جسٹس محمد امیربھٹی کی عدالت میں 18ارجنٹ کیس سماعت کیلئے مقرر جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی عدالت میں 6ارجنٹ کیس سماعت کیلئے مقرر، جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں 3، جسٹس عائشہ اےملک کی عدالت میں 5، جسٹس شاہد وحید 2،جسٹس علی باقرنجفی 3،جسٹس سرداراحمد نعیم 4کیسزکی سماعت کرینگے۔

جسٹس شاہد بلال حسن4،جسٹس عابدعزیزشیخ4ارجنٹ کیسزکی سماعت کرینگے ،جسٹس چودھری مسعود جہانگیر9،جسٹس شمس محمود مرزا3،جسٹس شاہد جمیل خان1کیس سنیں گے 10جون سے سابقہ عدالتی اوقات کارکےمطابق کیسزکی سماعت ہوگی ہائیکورٹ میں 9بجےسےاڑھائی بجے تک کیسز کی سماعت ہوگی ماتحت عدالتوں میں 8بجےسےساڑھے3بجے تک کیسزکی سماعت ہوگی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer