جسٹس گلزاراحمدنےقائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس گلزاراحمدنےقائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا


کراچی( 24نیوز ) جسٹس گلزاراحمدنےقائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،جسٹس مشیر عالم نے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری جسٹس گلزاراحمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا جسٹس مشیر عالم نے قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی،جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کے بیرون ملک دورے کے دوران فرائض سرانجام دیں گے تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز،پاکستان بار کونسل کے ممبران،اٹارنی جنرل سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

جسٹس گلزار چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کے بیرون ملک واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمےداریاں نبھائیں گے،واضح رہے 18 جنوری 2019 کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ اسی سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER