امریکی ادارے ناسا کاسیاحوں کے کیلئے بڑا اعلان

امریکی ادارے ناسا کاسیاحوں کے کیلئے بڑا اعلان


واشنگٹن ( 24نیوز ) کیاآپ خلائی سٹیشن پررہناپسندکریں گے؟ناسانےاگلے سال تک انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سیاحوں کےلیے کھولنےکااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے ناسا نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سیاحوں کےلیے کھولنےکااعلان کردیا، سیاح 30دن تک خلائی سٹیشن پررہ سکےگا،ایک رات کاکرایہ 15کروڑ75لاکھ روپےدیناہوگا،سال2020 مدار میں قائم سٹیشن  سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا، ناسا انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کے چیف فائنینشل آفیسر جیف ڈویٹ کا کہنا تھا کہ اسے کمرشل مواقع اور کاروباری مقاصد کے لیے کھولا جا رہا ہے،سیاحوں کو امریکی خلائی جہاز میں بھیجا جائے گا۔

خلائی سٹیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر روبن گیٹن کا اس حوالے سے مزید کہناتھا کہ ہرسال دو خلابازوں کے نجی سفر کے مشنز ہوا کریں گے،واضح رہے کہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کا پہلا حصہ سال 1998 میں لانچ کیا گیا تھا جس کے بعد سے سال 2000 سے یہ سٹیشن مسلسل استعمال میں رہا ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER