نریندر مودی کی وزیراعظم عمران خان سےعرضیاں

 نریندر مودی کی وزیراعظم عمران خان سےعرضیاں


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے،بھارت نےپاکستان کو باضابطہ درخواست بجھوا دی۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار  نے پاکستانی حدود سے طیارہ  گزرنے کے لئےپاکستان کو باضابطہ درخواست بجھوا دی،اعلیٰ سرکاری ذرائع نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی، درخواست میں کہا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 13 جون کو بشکیک جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں، نریندر مودی نے کرغستان کے شہر بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پاکستان نے سابق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے طیارے کو گزرنے کی اجازت دی تھی،بھارتی درخواست پر غور کیا جارہا ہے، مز ید یہ کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کو گزرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھا تھا جس میں مودی کو دوبارہوزارتِ عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پرمبارک باد دی گئی تھی۔