معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی دنیا فانی سے کوچ کرگئے

معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی دنیا فانی سے کوچ کرگئے


کراچی (24 نیوز) شدید علالت کے باعث معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی70 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

علامہ عباس کمیلی کا انتقال کراچی میں ہوام، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ علامہ عباس کمیلی اچھےعالم دین اوراچھےانسان تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔ علامہ عباس کمیلی کا شمارپاکستان کی ممتازشخصیات میں ہوتاتھا۔ وہ ہمیشہ اتحادبین المسلین کیلئےسرگرم عمل رہے۔علامہ عباس کمیلی جعفریہ الائنس پاکستان کےسربراہ تھے۔ انھوں نےہمیشہ فلسطین وکشمیرکے مظلوموں کیلئےآوازاٹھائی۔