بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک


(24 نیوز) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہیدہونےوالےتینوں افسران اورایک جوان کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کردیا گیا،  پاک فوج کے دستوں نے شہداء کے جسدخاکی کو سلامی پیش کی۔

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکےکےشہداءکی تدفین کردی گئی۔ لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم شہیدکوان کےآبائی علاقےہنزہ کےمقامی قبرستان میں فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کیاگیا۔۔ شہید کی نمازجنازہ پولوگراؤنڈمیں اداکی گئی جس میں کئی اہم شخصیات نےشرکت کی۔  شہیدکی قبر پرآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی جانب سے پھول بھی چڑھائےگئے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستےنےشہیدکوسلامی پیش کی۔

میجر معیز مقصود شہید کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا، شہید کی نماز جنازہ ناظم آباد کی مقامی مسجد میں اداکی گئی۔ کیپٹن عارف اللہ شہید کو ان کے آبائی علاقے لکی مروت میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں فوجی افسران، رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے شرکت کی، پاک فوج کے دستےنےشہیدکی میت کو سلامی دی۔

لانس حوالدارظہیرعباس شہیدکو ان کے آبائی علاقے چکوال میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کیاگیا۔  نماز جنازہ عزیزواقارب اور اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شہید کے پسماندگان میں ایک سال کی بیٹی، بیوہ اوربوڑھے ماں باپ شامل ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer