کرکٹ ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرادیا

کرکٹ ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرادیا


کارڈف(24 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو106رنز سے شکست دیدی۔

جیسن روئے اوربٹلرکی دھواں داربیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم نے 387رنز کا ہدف دیا، بنگلہ دیش 280رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو بڑی شکست سے دوچار کردیا، انگلینڈ نے اپنی ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ جڑا۔ جیسن روئے کی 121گیندوں پر153رنز اوربٹلر کی44گیندوں پر64رنز کی اننگز کی بدولت نے انگلینڈ نے 387رنز کا ہدف دیا۔ بئیرسٹو نے 51 اور کپتان مورگن نے 35رنز بنائے،پلنکٹ نے تیزرفتار27رنز کی اننگزکھیلی، انگلینڈ نے 6وکٹوں پر386رنز بنائے، بنگلہ دیش کے سیف الدین اورمہدی حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بنگلہ دیش 300رنز تک بھی نہ پہنچ سکی، شکیب الحسن کی شاندار121رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، بنگلہ دیش کی طرف سے مشفیق الرحیم نے 44،محمد اللہ نے 28 اورمصدق حسین نے 26رنز بنائے۔  انگلینڈ کے سٹوکس اورآرچر نے 3،3،ووڈ نے2 جبکہ پلنکٹ اورعادل نے ایک ایک وکٹ لی۔ میچ میں ایک حیران کن منظر بھی دیکھنے کو ملا جب آرچر نے سومیا سرکار کو بولڈ آؤٹ کیا تو گیند وکٹوں کوچھوکرکیپرکے اوپرسے ہوتی ہوئی باؤنڈری پرجاکر گری۔