معروف گلوکار راحت فتح علی خان ”کنگال“ہوگئے

معروف گلوکار راحت فتح علی خان ”کنگال“ہوگئے


اسلام آباد(24نیوز)معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز کا جادو پوری دنیا میں سر چڑھ کر بول رہا ہے،صرف پاکستان میں ہی نہیں ہمسایہ ملک بھارت میں بھی ان کے کروڑوں افراد دیوانے ہیں،سوشل میڈیا پر تو ان کے گانوں کی دھوم مچی ہے۔
راحت فتح علی خان نے اس پیشے سے صرف نام ہی نہیں کمایا بلکہ پیسے بھی بہت اکٹھے کیے ہیں،ملک بھر میں ان کے اثاثہ جات ہیں،پاکستان کے قانون کے تحت ہر شہری پر مختلف ٹیکسز لاگو ہیں،ٹیکس ادا کرنا ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے کیوں کہ اسی سے ملک کے معاملات چلتے ہیں لیکن کچھ سیاستدان،کاروباری حضرات ادا نہیں کرتے جس سے ملک اور قوم کا نقصان ہوتا ہے اب راحت فتح علی خان بھی اس ڈگر پر چل نکلے ہیں اور ان کو اس کا نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ایف بی آر اب تک راحت فتح علی خان کے اکاونٹس سے 20 لاکھ روپے کی ریکوری کرچکا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کا شاہانہ رہن سہن ٹیکس ادائیگی سے میل نہیں رکھتا،ایف بی آر حکام کی جانب سے راحت فتح علی خان کے بینک اکاونٹس کی چھان بین ہو رہی ہے کہ انہوں نے کیا چھپایا ، گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمے سال 2015 کا 32 لاکھ روپے انکم ٹیکس واجب الادا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:پی آئی اے کی پرواز میں ایئر ہوسٹس کے ٹھمکے، دوران پرواز ڈانس کرتی رہیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاونٹس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر دوبارہ منجمد کردیئے،اثاثے منجمد ہونے سے گلوکار بظاہر کنگال ہوگئے ہیں۔

یاد رہے ایف بی آر پہلے بھی متعدد فنکاروں کے اثاثہ جات منجمد کرچکا ہے جن میں اداکارہ نور،صائمہ ،میر ا اور دیگر شامل ہیں۔حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال میں بھی راحت فتح علی خان ٹیکس نادہندہ قرار دیئے گئے تھے۔