کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بازی لے گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بازی لے گئے


شارجہ(24نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلے جاری، ملتان سلطانز کے اوپنر بلے باز جم کر نہ کھیل سکے،سنگا کارا 0 اور احمد شہزاد 1 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان شعیب ملک نےشاندار کھیل پیش کیا۔وہ43گیندوں پر65رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔صہیب مقصود نے33گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں153رنز کا ہدف دیا اور اس کے 5کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔اشد شفیق 20اور شین واٹسن 26 رنز پر عمر گل کا شکار بنے۔ کیون پیٹرسن 5 رنز بنا کرہی پویلین لوٹ گئے۔انہیں شعیب ملک نے آؤٹ کیا۔ریلی روسوو اور رمیز راجہ جونیئر نے چوتھی وکٹ کے لیے28رنز کی شراکت قائم کی۔دونوں بالترتیب27اور22رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا باقاعدہ اعلان ہو گیا، کتنی ٹیمیں مد مقابل ہونگی؟ 

 دوسری جانب آخری لمحات میں انور علی اور محمد نواز نے عمدہ کھیل پیش کیا۔دونوں انیسویں اوور میں عمر گل کا شکارہوئے۔آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے9رنزدرکار تھے۔حسن خان نے پانچویں گیند پر شاندار چھکا لگا کو ٹیم کو فتح دلائی۔ ملتان سلطانز کے عمر گل نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 6 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل3 کا فائنل، نجم سیٹھی اور مراد علی شاہ کی ملاقات، رینجرز کا اہم اجلاس 

 واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔