مانسہرہ : ہنستے بستے گھر میں قیامت ٹوٹ پڑی،ماں دو بچوں سمیت قتل

مانسہرہ : ہنستے بستے گھر میں قیامت ٹوٹ پڑی،ماں دو بچوں سمیت قتل


مانسہرہ(24نیوز) مانسہرہ کے ہنستے بستے گھر میں قیامت ٹوٹ پڑی،ماں کو دو بچوں سمیت قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقے پنجول تریڈا میں گھر سےماں اوردو بچوں کی لاشیں ملی ہیں،مرنےوالوں میں زاہدہ بی بی ،سات سالہ بیٹا عامر اورگیارہ سالہ بیٹی مریم شامل ہیں،پولیس کھوج لگانے میں مصروف ہے کہ قتل کس نے کیا؟پولیس کے مطابق تینوں کے گلے پر رسی کے نشان ہیں۔
 لاشوں کو شنکیاری ہسپتال پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا ہے،شنکیاری پولیس نے شک کی بنا پر مقتولہ کی ساس کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی لیکن تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔