پولیس حکام،اہلکاروں سے متعلق تحقیقات آئی جی اسلام آباد خود کریں گے

پولیس حکام،اہلکاروں سے متعلق تحقیقات آئی جی اسلام آباد خود کریں گے


اسلام آباد(24نیوز) آئی جی اسلام آباد نے پولیس میں انٹیلی جینس کمیٹی بنا دی،کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد از خود کریں گے، کمیٹی اسلام آباد پولیس حکام اور اہلکاروں سے متعلق تحقیقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔تمام افسروں اور اہلکاروں کو3 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں اچھی شہرت کے مالک افسران اور جوانوں کی فہرست مرتب کی جائے گی۔دوسرے مرحلے میں ایسے افسران جن ریکارڈ صاف ہے لیکن انہیں آپریشنل ڈیوٹی نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی: پولیس میں فنڈز کا غلط استعمال،آر پی او نے معاملے کا نوٹس لے لیا 

 تیسری فہرست میں ایسے ملازمین ہوں جن کی شکایات اور ریکارڈ درست نہیں ہیں۔وفاقی پولیس نے کرپٹ افسران اور اہلکاروں کو پولیس لائن ہیڈ کواٹر میں تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔