پیپلزپارٹی اور متحدہ پاکستان کے درمیان محبتیں بڑھنے لگیں

پیپلزپارٹی اور متحدہ پاکستان کے درمیان محبتیں بڑھنے لگیں


کراچی(24نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماوں سے ملاقات کی۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑوکا کہنا ہے کہ ہر رکن اسمبلی کو حق ہے جسے چاہے ووٹ دے۔ خفیہ رائے شماری کے بعد ہارس ٹریڈنگ کا جواز ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہ میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچا۔ وفد میں نثار کھوڑو، وقار مہدی، سعید غنی و دیگر رہنما شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سینٹ انتخابات: پیپلز پارٹی نے امیدواروں کا حتمی اعلان کردیا
 
 ملاقات میں ملکی صورتحال خصوصاً چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے تبادلے خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دوستوں سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔

  ہر رکن اسمبلی کو حق ہے جسے چاہے ووٹ دے۔ خفیہ رائے شماری کے بعد اب ہارس ٹریڈنگ کا جواز ختم ہوگیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اس بار ہارس ٹریڈنگ کی حد ہوگئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بلاول کا ایم کیو ایم کو خطرناک باؤنسر،ایک وکٹ اڑا لی
 میرٹ پر پیپلز پارٹی کی گزارشات پر فیصلہ کریں گے۔ بہت کم ایسا ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم سے مایوس ہو کر گئی ہو۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم متحدہ قومی موومنٹ بھی ہے اور مستقبل قومی موومنٹ بھی ہے۔