چیئرمین سینیٹ کس صوبہ سے ہونا چاہیے، عمران خان نے دو ٹوک فیصلہ سنا دیا


کوئٹہ (24 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اتنا بڑا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ سینیٹ کی ایک دو یا تین نہیں بلکہ متعدد نشستیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے کر دیں۔

انھوں نے اس حوالے سے خم ٹھونک کر فیصلہ سنا دیا ہے کہ سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیے۔ ن لیگ والے جمہوریت کےنام پرلوٹ مار کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سیاسی باراتیوں کو ایوان بالا کا دولھا مل گیا؟

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حمایت پر تحریک انصاف کے شکر گزار ہیں۔

کپتان نے سب جماعتوں کو ٹھینگا دکھاتے ہوئے 13 نشستیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے کر دیں۔ جس پر میر عبدالقدوس بزنجو شکریہ کرتے ہوئے تھک نہیں رہے۔