بھارتی فضائیہ تباہی کے دہانے پر ، ایک اور بھارتی طیارہ گر کر تباہ



راجھستان(24نیوز) بھارتی جنگی طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرفورس کا مگ 21 طیارہ پرندے سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔

بھارت نے جنگی طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کردی  ہیں۔ بھارتی میڈیا کےمطابق طیارہ بیکانیر کے قریب گرا۔ طیارے کےدونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ اس سے قبل 19 فروری کو بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوئے تھے جبکہ پاکستان نے بھی 27 فروری کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے 2 طیاروں کو مار گرایا تھا۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔