سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، حکومت کا حتمی ایکشن لینے کا فیصلہ

 سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، حکومت کا حتمی ایکشن لینے کا فیصلہ


اسلام آباد ( 24 نیوز ) حکومت نے سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد پر حتمی ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔ بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ فیس بک اور یوٹیوب پر منفی پروپیگنڈہ پولیو فری منزل کی بڑی رکاوٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ فیس بک اور یو ٹیوب سے مواد ہٹانے کے لئے ہنگامی مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، مراسلہ وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابربن عطا نے جاری کیا۔ مراسلہ میں چیئرمین پی ٹی اے سے پولیو مخالف مواد پر فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پولیو کے خاتمے میں والدین کے شدید انکار کا سامنا ہے۔

فیس بک اور یو ٹیوب پر منفی پروپیگنڈہ پولیو فری منزل کی بڑی رکاوٹ ہے، اس منفی پروپیگنڈہ سے ایک لاکھ سے زائد بچے پولیو قطروں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کیا یوٹیوب اور فیس بک دنیا سے پولیو کا خاتمہ نہیں چاہتے ہیں۔