جعلی ڈگری کے بعد دھاندلی ،ایک اور ن لیگی وکٹ گر گئی

جعلی ڈگری کے بعد دھاندلی ،ایک اور ن لیگی وکٹ گر گئی


اسلام آباد( 24نیوز )جعلی ڈگری کے بعد دھاندلی بھی ثابت ،، خوشاب سے سابق رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک چئیر مین ڈسٹرکٹ کونسل کے عہدہ سے فارغ، سپریم کورٹ نے دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا ۔

جعلی ڈگری ، انتخابات میں دھاندلی ، سابق رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کی دھاندلی ثابت ہو گئی ، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ، سمیرا ملک قومی اسمبلی کی رکنیت کے بعد چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں ، سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے جس کے بعد سیمرا ملک چئیر مین ڈسٹرکٹ کونسل کے عہدہ سے فارغ ہوگئیں۔

سمیراملک کے خلاف درخواست مخالف امید وار امیر حیدرسنگھا نے دی تھی ،درخواست ضلع کونسل خوشاب انتخابات میں دھاندلی پر دائر کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد دوبادہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے سمیرا ملک مسلم لیگ ن کی رہنماءہیں یہ اسی جماعت کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئیں اور بعد میں ڈسٹرکٹ چیئرمین خوشاب بھی ن لیگ کی ٹکٹ پر ہی بنی تھیں۔