سونم کپور کی شادی، بالی وڈ سٹارز نے ناچ ناچ کر ڈانس فلور ہلا دیا


(24نیوز) بھارتی اداکارہ سونم کپورپیا گھرسدھارنے کوتیار، بالی وڈحسینہ کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں ، فیملی، سمیت  دوست احباب نے ناچ ناچ کر ڈانس فلور  ہلا دیا۔

پہلے ہوئی مہندی پھر کیا گیا سنگیت کا اہتمام، جس میں مہمانوں نے سونم کپور کے دیے ہوئے کوڈ ڈریس کے مطابق سفید رنگ کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے، دولہا دلہن نے بھی سفید ڈریس پہنا ہوا تھا اور مہمانوں کے ساتھ مل کر خوب ہلا گلا کیا۔

سنگیت میں بالی وڈ اسٹارز کرشمہ کپور، شلپا شیٹھی، رانی مکھرجی، ریکھا، کترینہ کیف، جیکولین فرنینڈز، آنجہانی سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور سمیت فلمساز کرن جوہر، اداکار ورون دھون، ارجن کپور اور دیگرز نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

فلمی ستاروں سے سجی شام کی تصاویر سوشل میڈیا کی بھی زینت بن گئیں.

 

دلہا دلہن نے بھی رقص کیا، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ 

سونم کپور کے والد و اداکار انیل کپور بھی کافی خوش تھے اور  مہمانوں کے ساتھ رقص کرتے نظر آئے۔ ان کا شلپا شیٹھی کے ساتھ ڈانس کافی وائرل ہوگیا۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔