پیپلز پارٹی ہماری مقبولیت سے خوفزدہ ہو گئی ہے: عمران خان

پیپلز پارٹی ہماری مقبولیت سے خوفزدہ ہو گئی ہے: عمران خان


اسلام آباد(24نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ، سندھ میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوگئی ہے۔

عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے  پی ٹی آئی کے ورکرز کے ساتھ ہونے والے تشدد کی مذمت کی، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری مقبولیت سے خوفزدہ ہورہی ہے۔

عمران خان نے کہا سندھ حکومت کو ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے جنھوں نے ہمارے کارکنوں کے خلاف تشدد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل شو روم پر ڈکیتی کی واردات 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ایک ہی گراؤنڈ میں ایک ہی دن 12 مئی کو جلسہ کرنے والی ہیں، جس کے باعث رات گئے دونوں پارٹیوں کے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ اس دوران ہوائی فائرنگ بھی دیکھنے میں آئی۔ دونوں جماعتوں کے کارکنان زخمی بھی ہوئے تھے۔